ملائیشیا کے ایک شخص کو مسجد میں اس لیے کوڑے مارے گئے کیونکہ اس نے اپنی بیوی یا رشتہ دار کے بجائے ایک خاتون کے ساتھ اکیلے وقت گزارا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے شہر ترنگانو کی ایک مسجد میں کام کرنے والے 42 سالہ تعمیراتی کارکن کو ایک شرعی عدالت کی جانب سے ایک خاتون کے ساتھ اکیلے وقت گزارنے پر چھ مرتبہ کوڑے مارے گئے۔ یہ پہلا واقعہ ہے جب کسی شرعی عدالت کے حکم پر عدالت کے باہر کوڑے مارے گئے ہیں۔ ملائیشین بار ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی سزائیں افراد کے وقار کو مجروح کرتی ہیں جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سزاؤں کا مقصد ان کی تذلیل کرنا ہے۔
3 مہینے پہلے
20 مضامین
مضامین
مزید مطالعہ
اس ماہ 13 مفت مضامین باقی ہیں۔ لامحدود رسائی کے لیے کسی بھی وقت رکن بنیں۔