برطانیہ کے خاندان کو ایس ایم آئی (سخت ذہنی خرابی) رعایت کے ذریعے کونسل ٹیکس کی 20،000 پاؤنڈ کی واپسی ملتی ہے۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک خاندان کو ایس ایم آئی (شدید ذہنی معذوری) ڈسکاؤنٹ کا پتہ چلنے کے بعد 20 ہزار پاؤنڈ کا کونسل ٹیکس ریفنڈ مل گیا، جس کے تحت ایسے گھرانوں کے لیے کونسل ٹیکس بلوں میں 25 فیصد کمی کی پیشکش کی گئی ہے جن کے رکن کو ذہنی طور پر شدید طور پر معذور سمجھا جاتا ہے۔ الزائمر، پارکنسنز اور ڈیمینشیا جیسی بیماریوں کے باعث ایس ایم آئی کے اہل ہونے کا امکان ہوتا ہے اور فرد کو مخصوص فوائد کا حقدار ہونا ضروری ہے۔ مارٹن لیوس کی منی سیونگ ایکسپیرٹ (ایم ایس ای) ویب سائٹ نے اس ٹپ کو اجاگر کیا ، جس کا اندازہ ہے کہ ہزاروں افراد ایس ایم آئی ڈسکاؤنٹ سے بے خبر ہیں۔

August 25, 2024
8 مضامین