مرکزی کابینہ نے باغبانی کے شعبے میں تبدیلی لانے اور بین الاقوامی پھلوں کی تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے وائرس سے پاک پودوں کے لئے 1،765.67 کروڑ روپے کے کلین پلانٹ پروگرام کو منظوری دی ہے۔
بھارت کی مرکزی کابینہ نے کسانوں کو وائرس سے پاک، اعلیٰ معیار کے پودے لگانے کے مواد فراہم کرکے بھارت کے باغبانی کے شعبے کو تبدیل کرنے کے مقصد سے 1765 کروڑ 67 لاکھ روپے کے کلین پلانٹ پروگرام کو منظوری دی ہے۔ وزارت زراعت کی قیادت میں اس اقدام سے تمام کسانوں کو صاف ستھری پودوں کی اشیاء تک سستی رسائی کو ترجیح دی جائے گی، عالمی برآمد کنندہ کے طور پر بھارت کی پوزیشن کو مضبوط بنایا جائے گا اور بین الاقوامی پھلوں کی تجارت میں اس کا حصہ بڑھایا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت عالمی معیار کے 9 کلین پلانٹ سینٹر قائم کیے جائیں گے، جس سے باغبانی کے شعبے میں ترقی اور پائیداری کو فروغ ملے گا، ساتھ ہی ماحولیاتی دوستانہ زرعی طریقوں کو فروغ دیا جائے گا اور درآمد شدہ پودے لگانے والے مواد پر انحصار کم کیا جائے گا۔