آئی آئی ٹی مدراس کو سابق طالب علم ڈاکٹر کرشنا چیوکوولا کی جانب سے 228 کروڑ روپئے کا ریکارڈ عطیہ ملا۔
آئی آئی ٹی مدراس کو سابق طالب علم ڈاکٹر کرشنا چیوکوولا کی جانب سے 228 کروڑ روپئے کا ریکارڈ توڑ سنگل عطیہ ملا۔ یہ بھارت میں کسی تعلیمی ادارے کو دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے۔ اس عطیہ سے بین الاقوامی طلباء کے لئے اسکالرشپ ، کھیلوں کی اسکالرشپ ، ریسرچ ایکسیلنس گرانٹ پروگرام ، شاسترا میگزین کی ترقی اور کرشنا چیوکوولا بلاک کی بحالی جیسے اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔ آئی آئی ٹی مدراس نے مالی سال 2023-24 میں 513 کروڑ روپئے کی ریکارڈ بلند رقم جمع کی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 135 فیصد زیادہ ہے۔
August 06, 2024
8 مضامین