افغانستان کے صوبہ غور میں 50 افراد ہلاک، 2 ہزار مکانات تباہ۔
حکام کا کہنا ہے کہ وسطی افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبہ غور کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مولوی عبدالحئی زعیم نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ فیروز کوہ میں 2,000 مکانات مکمل طور پر تباہ، 4,000 جزوی طور پر تباہ اور 2,000 سے زائد دکانیں زیر آب آ گئیں۔ گزشتہ ہفتے شمالی افغانستان میں سیلاب سے 315 افراد ہلاک اور 1,600 سے زائد زخمی ہوئے۔
May 18, 2024
3 مضامین